نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس غیر قانونی پٹرول پمپ سیل

نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس  غیر قانونی پٹرول پمپ سیل

جوہرآباد (نمائندہ دُنیا ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر محترمہ فروہ عامر اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہڈالی میں ایک غیر قانونی پٹرول پمپ اور ڈیمپنگ اسٹور سے 40 ہزار لیٹر تیل برآمد کر کے پمپ سیل کرنے کی اطلاع دی گئی۔ کسٹم آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ کچھ سیل شدہ پمپ دوبارہ کھول دیے گئے ، جن کے خلاف بروقت کارروائی کی گئی۔ڈی سی نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطہ مضبوط کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں