آٹے اور میدے کی قیمت میں نمایاں کمی،انتظامیہ روٹی اور نان سستے کرانے میں ناکام

آٹے اور میدے کی قیمت میں نمایاں کمی،انتظامیہ روٹی اور نان سستے کرانے میں ناکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث آٹے اور میدے کی قیمت میں گزشتہ کئی ماہ سے نمایاں کمی ہونے کے باوجود ہوٹل مالکان اور نان بائی روٹی اورنان کی قیمتیں کم کرنے پر تیار نہیں۔

 عوام مہنگے داموں روٹی خریدنے پر مجبور ہیں،یہ صورتحال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے ، آٹے کے تھیلے کی قیمت 14سو روپے سے کم ہو کر 700روپے ہو چکی ہے ، قیمت آدھی ہونے کے باوجود روٹی اور نان کی قیمتوں میں ایک رو پے تک بھی کمی نہیں کی گئی اس طرح عوام ریلیف سے محروم ہیں ، انتظامیہ نے سو گرا م روٹی کی قیمت 14روپے مقرر کر رکھی ہے لیکن مارکیٹ میں 70 سے 80گرام کی روٹی دستیاب ہے اور وہ بھی 15روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، شہریوں نے آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی اور نان کی قیمتیں کم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے روٹی اور نان کی قیمتیں کمی کرانے کا مطالبہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت قیمت کم نہیں کروا سکتی تو نئی قیمت مقرر کیوں کی جاتی ہیں اور عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے کے دعویٰ کیوں کیا جاتا  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں