حکمران ملک میں سیاسی عدم استحکام کو بڑھاوا دے رہے ہیں، ارسلان منج

 حکمران ملک میں سیاسی عدم استحکام کو  بڑھاوا دے رہے ہیں، ارسلان منج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب پی ٹی آئی ارسلان منج نے کہا ہے کہ حکمران انتقامی کارروائیوں کے ذریعے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔۔۔

 جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، پاکستانی قوم موجودہ حکومت اور اس کے جابرانہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کر چکی ہے ، اور اس کی نظریں اعلیٰ عدلیہ پر لگی ہیں، جسے فوری نوٹس لے کر آئین و قانون کی پامالی کا راستہ روکنا ہو گا۔ حکومت نے اپنی ذاتی اور سیاسی مفادات کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر پارٹی قیادت نے حکمرانوں کی اس مذموم سازش کو ہمیشہ ناکام بنایا، تحریک انصاف کی اداروں سے کسی طرح کی کوئی مخالفت نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں