آزاد ملک کے قید عوام نے جس طرح یوم آزادی منایا اسکی مثال نہیں ملتی ، منیب سلطان چیمہ

آزاد ملک کے قید عوام نے جس  طرح یوم آزادی منایا اسکی مثال  نہیں ملتی ، منیب سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آزاد ملک کے قید عوام نے جس طرح یوم آزادی بغیر بجلی’ گیس اور بنیادی سہولتوں کے منایا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی تمام سہولتیں اشرافیہ کیلئے ہیں۔۔۔

 غریب عوام آزادی کا نعرہ تو لگاسکتے ہیں مگر آزادی کیساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتے سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ 78ویں یوم آزادی پاکستان پر عوام کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا جو صرف باجے بجاکر اپنے غم کم کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے پاکستان میں اس وقت جو حالات چل رہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں تمام اکائیوں کو ملکر ملکی استحکام کیلئے سوچنا ہوگا او ر پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینا ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں