تحریک انصاف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ،عوامی نفرت میں اضافہ ہوگا ، ذوالفقار علی بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے ایم پی اے ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کے قومی دھارے سے باہر کرنیوالوں کی سوچ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔۔۔
سیاسی جماعتیں ہمیشہ ملکی ترقی’ استحکام’ بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کرتی آئی ہیں اور کرتی رہیں گی جس طرح یوم آزادی پر تحریک انصاف کو پابندیوں کا سامنا ہے اس کا سامنا مستقبل میں دیگر جماعتوں کو بھی کرنا پڑیگا ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جمہوریت کی بقاء کیلئے سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوتیں مگر جس طرح تحریک انصاف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس سے عوامی نفرت میں اضافہ ہوگا ۔