حضرت محمد مصطفے ٰ ؐ کی شخصیت عالم خلقت کا نقطہ کمال اور عظمتوں کی معراج ہے ،مشتاق انور
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ادارہ صوت القر آن کے بانی بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری پروفیسر محمد مشتاق انور نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفے ٰ ؐ کی شخصیت عالم خلقت کا نقطہ کمال اور عظمتوں کی معراج ہے۔۔۔
حقیقت یہ ہے کہ نبی کریم کی شکل میں نور خدا کو بشریت کے لبادے میں لپیٹ کر بنی نوع انسانیت کی راہنمائی کیلئے اس دنیا میں بھیجا گیا ہے ، ہم اس رحمت الٰہی کا جس قدر شکریہ ادا کریں کم ہے ، وہ ادارہ صوت القرآن جوہر آباد میں جشن میلاد مصطفے ٰ کی ایمان افروز محفل سے خطاب کر رہے تھے ۔