اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کی ریونیو عدالت میں مقدمات کی سماعت

اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کی ریونیو عدالت میں مقدمات کی سماعت

کلورکوٹ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم نے اپنے دفتر میں قائم ریونیو عدالت میں مختلف مقدمات کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران متعدد کیسز پیش ہوئے جن میں زمینوں کی ملکیت، انتقالات اور دیگر ریونیو نوعیت کے معاملات شامل تھے ۔ عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ کو بغور دیکھا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف انجم نے بعض مقدمات پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے موقع پر ہی فیصلے سنائے جبکہ چند کیسز میں مزید شواہد اور دستاویزات طلب کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت مقرر کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں