بیوی کو تشدد کر کے گھر سے نکالا، اغواکی جھوٹی اطلاع،ملزم گرفتار

 بیوی کو تشدد کر کے گھر سے نکالا،  اغواکی جھوٹی اطلاع،ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بیوی کے اغواء کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کی دوڑیں لگوانے والا گرفتار کرلیا گیا، 34جنوبی کے محمد شاہد نے اطلاع کی کہ اسکی بیوی ثمینہ اغواء ہو گئی ہے۔

جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ موصوف نے ایک روز قبل اپنی بیوی کومارپیٹ کے بعد طلاق دے کر گھر سے نکال دیا ہے جو کہ میکے طارق آبادموجود ہے جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں