خاتون نے مزاحمت کر کے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاتون خانہ نے مزاحمت کر کے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ، بتایا جاتا ہے کہ نواحی حق نواز کالونی کے ۔۔۔
رہائشی محمد سعید کے گھر دو مسلح افراد واردات کی نیت سے داخل ہو کر ایک کمرے کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران دوسر ے کمرے میں موجود مذکورہ شخص کی بیوی نے دروازہ کی کنڈی لگا کر باہر کھڑکی کی طرف شور شروع کر دیا جس پر ملزمان فرار ہو گئے ،مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کردی گئی ۔