بھلوال صدر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن، آٹھ ملزمان گرفتار

بھلوال صدر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر  کے خلاف آپریشن، آٹھ ملزمان گرفتار

بھلوال(نمائندہ دُنیا) تھانہ بھلوال صدر پولیس نے اشتہاری مجرمان اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار اشتہاری مجرمان اور چار اسلحہ بردار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔

اشتہاریوں میں اعظم، شیراز، نوشیروان اور عامر شامل ہیں۔ گرفتار ملزم سرفراز سے کلاشنکوف، علی اور امتیاز سے بندوق 12 بور، جبکہ اجمل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں