لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2بہنوں سمیت 4افراد زخمی
درخت سے ٹہنیاں اتارنے سے منع کرنے پر عمران کا ام پارس ،پروین پر تشدد مسواک توڑنے پر خنجروں سے احسن،فضل اجاڑنے سے روکنے پر اجمل زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو سگی بہنوں سمیت چار افراد گھائل ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ سیدنو میں درخت سے ٹہنیاں اتارنے سے منع کرنے پر عمران نے ام پارس اور اسکی بہن پروین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،کوٹمومن میں احاطہ سے مسواک توڑنے کے تنازعہ پر اکاش نے خنجر کے پے در پے وار کر کے محمد احسن کو گھائل کر دیا،مڈھ رانجھا میں فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر ارسلان وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے محمد اجمل کو لہولہان کر دیا،پولیس نے مقدما ت درج کرلئے ۔