ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 9ملزم گرفتار،مقدمات درج
اسلم،فتح حان، شریف ، عدنان ،امانت ، خورشید ، مطیع اللہ ، حفیظ، بلال شامل
میانوالی (نامہ نگار )ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 9ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ،ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چھدرو نے دوران چیکنگ محمد اسلم سے کلاشنکوف، محمد شریف سے رائفل برآمد کی،تھانہ صدر نے فتح خان سے رائفل اور محمد عدنان سے پستول برآمد کیا ، تھانہ مکڑوال نے امانت اللہ اور خورشید احمد سے 2 عدد پستول برآمد کیے ۔ تھانہ موسیٰ خیل نے دوران چیکنگ مطیع اللہ سے پستول ، حفیظ اللہ اور محمد بلال سے 2 عدد بندوقیں برآمد کیں۔ تمام ملزم کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ۔