7شہریوں کے ساتھ 3کروڑ،76لاکھ روپے کا فراڈ

7شہریوں کے ساتھ 3کروڑ،76لاکھ روپے کا فراڈ

احمد رضا سے محمد اکرم نے پراپرٹی کے لین دین میں 1کروڑ 56لاکھ روپے ہتھیا لئےشہزاد سے 60،محبوب 12،احمد 30،عادل 6وارث30،آصف32لاکھ سے محروم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے احمد رضا سے محمد اکرم نے پراپرٹی کے لین دین کے دوران 1کروڑ56لاکھ روپے ،اسی طرح لیاقت کالونی کے رہائشی شہزاد احمد سے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر شہزاد مسیح نے 60لاکھ روپے ،اولڈ سول لائن کے محبوب احمد سے فیصل الرحمان نے ساڑھے 12لاکھ روپے ،دھریمہ کے احمد نواز سے محمد مظہر نے 30لاکھ روپے ،بلاک نمبر23کے محمد عادل سے محمد زاہد نے ساڑھے 6لاکھ روپے ،70شمالی کے محمد وارث سے ذیشان علی نے 30لاکھ وپے ،کینال پارک کے محمد آصف سے عمر فارو ق نے گاڑی دلوانے کا جھانسہ دے کر 32لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد ربرد کر لیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں