پی پی 73 کے امیدوار سلطان علی رانجھا کی انتخابی مہم کیلئے اجلاس
خواتین ونگ کی ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر کی قیادت میں گھر گھر انتخابی مہم جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 73 میاں سلطان علی رانجھا کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈویژنل صدر شاہنواز رانجھا کی صدارت میں عہدیداران و ممبران کا اجلاس، خواتین ونگ کی ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر کی قیادت میں گھر گھر انتخابی مہم کا سلسلہ جاری۔ اجلاس میں ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سمیت محسن شاہنواز رانجھا، ڈاکٹر لیاقت علی خان، ملک شعیب اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ شازیہ بانو، عبدالرزاق ڈھلوں سمیت کارکنوں کی بھرپور شرکت، خواتین ونگ کی ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر، جنرل سیکرٹری شازیہ بانو و دیگر کا حلقہ کے مختلف علاقوں میں میاں سلطان علی رانجھا کی انتخابی مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہنواز رانجھا، زنیرہ رحیم گجر، شازیہ بانو و دیگر کا کہناتھا کہ سلطان علی رانجھا کی کامیابی یقینی ہے ، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودھا سمیت پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں،حلقہ پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا اور اب بھی پی پی 73 کی غیور عوام شیر پر مہر لگا کر سلطان علی رانجھا کی جیت کو یقینی بنائیں گے ۔ میاں سلطان علی رانجھا ہمیشہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہے جو عوامی امیدوں کا محور ثابت ہونگے ۔