پنجاب کالج میں نئے داخل طلبا اور طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

 پنجاب کالج میں نئے داخل طلبا اور  طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

میانی (نامہ نگار )پنجاب کالج کی جانب سے نئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،ڈائریکٹر کالج علی سلطان سکندر راجہ بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔۔۔

، تقریب میں طلبا و طالبات نے تقاریر، ٹیبلو، نغمات اور قوالی پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کالج علی سلطان سکندر راجہ تھے ، جو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے صاحبزادے ہیں۔ اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات، میڈیا نمائندگان، والدین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں