اتحاد، محنت اور دیانتداری کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، حاجی علی عامر چو دھری

اتحاد، محنت اور دیانتداری کے بغیر کوئی قوم  ترقی نہیں کرسکتی، حاجی علی عامر چو دھری

بھلوال (نمائندہ دنیا) مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے سینئر نائب صدر حاجی علی عامر چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اجتماعی کوششوں کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ اتحاد، محنت اور دیانتداری وہ بنیادی اصول ہیں جنہیں اپنائے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ تاجر برادری، صنعت کار، مزدور اور عام شہری سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ملک کو معاشی و سماجی طور پر مضبوط بنایا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ اجتماعی سوچ اور ایمانداری ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارومدار کاروباری نظام کی بہتری میں مضمر ہے اور تاجر ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں