نہروں و سیم نالوں کے پشتے ،پل خستہ حال،تعمیر زیر التواء

نہروں و سیم نالوں کے پشتے ،پل خستہ حال،تعمیر زیر التواء

بیشتر پل اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود استعمال کئے جا رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ،بھلوال، کوٹمومن، ساہی وال سمیت ڈویژن بھر کی مختلف تحصیلوں کے چکوک سے گزرنے والی نہروں و سیم نالوں کے پشتے اور ان پر قائم بیشتر پل خستہ حال ہو کر اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود استعمال کئے جا رہے ہیں اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی تعمیر و مرمت مسلسل التواء کا شکار ہو رہی ہے ، ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے بیسیوں درخواستوں میں نہروں اور پلوں کے پشتوں کی خستہ حالی اور ٹوٹے ہوئے پلوں سے جانی و مالی خدشات کے پیش نظر حکام کو تحریری درخواستیں بھجوائی جا چکی ہے ،گزشتہ سال صوبائی حکومت نے اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے پلوں اور ان کی تعمیر و مرمت پر آنیوالے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھی، تاہم ہنگامی نوعیت کے چند ایک پلوں کی مرمت کے بعد عملدرآمد فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث روک دیا تھا، اس حوالے سے درخواست گزاروں نے وزیر اعلی مریم نوا ز شریف سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فنڈ ز جاری کر کے پلوں کی مرمت اور تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں