کوآپریٹو بورڈ کے کیسز پر فیصلوں کیلئے لیکویڈیشن کمیٹی قائم
تقسیم اور حد بندی کے مقدمات ،انکوائریاں لیکویڈیشن کمیٹی کو منتقل ہونگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکویڈیشن (PCBL) کو تحلیل کر کے بورڈ آف ریونیو، پنجاب میں ضم کر نے کے بعد کواپریٹو بورڈ کے مختلف کیسز /مقدمات کے حتمی فیصلوں سے روکتے ہوئے لیکویڈیشن کمیٹی قائم کر دی گئی،ذرائع کے مطابق پنجاب ناپسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹیز (منسوخی اور تنظیم نو) ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور ی کے بعد پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکویڈیشن (PCBL) کو تحلیل کر کے بورڈ آف ریونیو، پنجاب میں ضم کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز ممبر کالونیز پنجاب بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ تمام انکوائریاں جو کوآپریٹو بورڈ یا اس کے کسی اہلکار کے سامنے زیر التواء ہیں، جن میں تقسیم اور حد بندی کے مقدمات شامل ہیں اور جو ڈپٹی کمشنرز کو بھیجی گئی ہیں، انہیں ایکٹ کے تحت حتمی فیصلے کے لیے لیکویڈیشن کمیٹی کو منتقل کیا جا رہا ہے ،لہذا ایسے بھیجے گئے مقدمات /کیسز کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ لیکویڈیشن کمیٹی سے تازہ رہنمائی لیے بغیر نہ کیا جائے ۔