صرف 8گھنٹے سوئی گیس سپلائی،پریشر انتہائی کم ہو گیا
کمپریسر لگانے والے گیس کھینچنے لگے ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے خواتین خانہ کو بچوں کا ناشتہ تیار کرنے میں شدید مشکلات کا شکار سامنا
میانی نامہ نگار )سردیاں آتے ہی شہر میں 8 گھنٹے گیس فراہمی کے اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہوگیا،موسم میں سردی کی شدت بڑھتے ہی محکمہ سوئی گیس نے بھی عوام کو ہاتھ دکھانا شروع کر دیا ہے ۔ 24 گھنٹوں میں محض 8 گھنٹے گیس فراہمی کے محدود اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم کر دیا گیا ہے باقی کسر لوگوں نے کمپریسر لگا کر پوری کر دی ہے جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
خواتین خانہ کو بچوں کا ناشتہ تیار کرنے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں اور شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کم پریشر کے باعث نہ صرف گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ معمر افراد اور نومولود بچوں والے گھروں میں صورتحال مزید تکلیف دہ ہوگئی ہے ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ سردی کے آغاز پر ہی گیس پریشر میں کمی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ، حکومت اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لے کر گیس کی فراہمی اور پریشر کو بحال کریں تا کہ عوام شدید مشکلات سے نجات پاسکیں۔