پی پی73:ریحان برادری نے میاں سلطان علی رانجھا کی حمایت کردی

 پی پی73:ریحان برادری نے  میاں سلطان علی رانجھا کی حمایت کردی

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)ضمنی الیکشن میں ریحا ن برادری نے میاں سلطان علی رانجھا کی حمایت کردی ، صوبائی حلقہ پی پی73میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار میاں سلطان علی رانجھا کی موضع بکھووالہ میں ریحان برادری سے ملک امجد اقبال،ملک شمس الحسن،ملک خدایار ،ملک شجاع،ملک ہارون ریحان نے اپنے تمام ساتھیوں کے ہمرا ہ حمایت کردی۔

اسی سلسلہ میں موضع بکھووالہ میں ریحان برادری کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میاں سلطان علی رانجھا ، محسن شاہ نواز رانجھا، شاہ نواز رانجھا سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں نے شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں