سرکاری فیسوں میں بے ضابطگیوں پرہاؤسنگ سکیموں کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکام نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں غیر منظورشدہ اور رفاعی پلاٹوں سمیت سرکاری فیسوں میں بے ضابطگیوں کے علاوہ ظاہر کئے گئے۔۔۔
رقبہ جات بابت موصول ہونیوالی شکایات کے تناظر میں تحقیقات شروع کرنے کیلئے ہاؤسنگ سکیموں کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ مانگ لیا ہے ، اس ضمن میں محکمہ مال افسران سے کہا گیا کہ فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے ہاوسنگ سکیموں کی منظوری نقشہ، این او سی، رائلٹی کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات سمیت دیگر مطلوبہ ریکارڈ جلد از جلد ارسال کیا جائے۔