جماعت اہلحدیث لوگوں کی فلاح کے ساتھ ساتھ دین کی ترویج کیلئے کردار ادا کر رہی ہے ،مزمل رشید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے قانونی مشیر مزمل رشید بھٹی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ضلعی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اہلحدیث مولانا انجینئر محمد سلیم نے دیگر عمائدین کے ہمراہ ان کا استقبال کیا، ضلعی امیر نے قانونی مشیر کو جماعت کی سرگرمیوں ،سیلاب زدگان کی امداد، مساجد و مدارس کی تعمیر و مرمت بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر مزمل رشید بھٹی کا کہنا تھا کہ جماعت اہلحدیث سیاسی و سماجی طور پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ دین کی ترویج کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے۔