اے ڈی سی ریونیو کی زیر صدارت تنازعات حل کمیٹی کا اجلاس

اے ڈی سی ریونیو کی زیر صدارت تنازعات حل کمیٹی کا اجلاس

مختلف نوعیت کے 10 کیسز پیش ،کمیٹی نے صورتحال اور ریکارڈ کا جائزہ لیا کیسز کو میرٹ پر نمٹایا جائے اور تاخیر سے گریز کیا جائے ، فہد محمود کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود کی زیر صدارت ضلعی تنازعات حل کمیٹی (ڈی ار سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف نوعیت کے 10 کیسز پیش کیے گئے جن کی فرداً فرداً شنوائی کی گئی۔ کمیٹی نے موقع کی صورتحال، ریکارڈ اور فریقین کے مؤقف کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی کی ہدایات دیں۔ اے ڈی سی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کا مقصد عوامی مسائل کا بروقت حل اور شکایات کے ازالے کے عمل کو آسان بنانا ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کیسز کو میرٹ پر نمٹایا جائے اور تاخیر سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری ردعمل اور شفاف فیصلے ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ لوگوں کے مسائل کم سے کم وقت میں حل ہو سکیں۔ اجلاس میں پیش کیے گئے کیسز پر آئندہ کارروائی کی نگرانی کیلئے افسران کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں