23 کنال 5 مرلہ سرکاری اراضی ریاست کے حق میں بحال
تحصیل انتظامیہ کا فوری اراضی کو پبلک پارک کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل منکیرہ میں واقع 23 کنال 5 مرلہ سرکاری اراضی ریاست کے حق میں دوبارہ بحال کر دی گئی ہے ۔تحصیل انتظامیہ نے فوری طور پر اراضی کو پبلک پارک کے قیام کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بحال شدہ زمین کو شہریوں کی سہولت و خوشگوار ماحول کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا اس سلسلہ میں پارک کی تیاری کے ابتدائی مرحلے کے طور پر شجرکاری کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔تحصیل انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پبلک پارک کے منصوبے کو معیاری،عوام دوست اور بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تفریح،صحت مندی اور بہتر ماحول سے متعلقہ سہولیات میسر آ سکیں۔