خاتون نے ریسکیو 1122کی ایمبولنس میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون نے ریسکیو 1122کی ایمبولنس میں بچے کو جنم دے دیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وادی سون کے گاؤں کھبیکی کی رہائشی خاتون نے گھر سے ہسپتال منتقل کے دوران راستے میں ریسکیو 1122کی ایمبولنس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حاملہ عورت کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سٹاف نے کوئک ریسپانس دیتے ہوئے اسے اسکے لواحقین کے ہمراہ ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ خاتوں کی حالت راستہ میں مزید بگڑ گئی جس پر ایمبولینس میں موجود ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن تمام نے حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کرائی اور فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے زچہ و بچہ کو بحفاظت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا جہاں زچہ و بچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں