کومبنگ آپریشن ،مکانوں،ہوٹلوں،دکانوں،ویگن اڈوں کی تلاشی

کومبنگ آپریشن ،مکانوں،ہوٹلوں،دکانوں،ویگن اڈوں کی تلاشی

موقع پر موجود افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ،پولیس،حساس اداروں کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات اور ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کی قیادت میں سرگودھا پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے کومبنگ آپریشن گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ضلع کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن رہائشی مکانات، ہوٹلز،ویگن اڈا جات، دکانوں کی تلاشی لی گئی اور افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ کومبنگ آپریشن میں سکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔ کومبنگ آپریشن کا مقصد شہریو ں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں