مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکی ہدایت

مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکی ہدایت

پارکوں میں جھولوں کے لیے مسیحی بچوں کو خصوصی رعایتی سہولت دی جائے کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو سکیورٹی ،صفائی اور دیگر انتظامات کا ٹاسک دیدیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو کرسمس کے موقع پر سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات بہتر سے بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا، تاکہ مسیحی برادری پرسکون ماحول میں اپنی عبادات اور تقاریب منا سکے ۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ پارکوں میں جھولوں کے لیے مسیحی بچوں کو خصوصی رعایتی سہولت دی جائے اور تمام جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے جائیں۔کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہوں اور ان کی تقریبات میں بھی شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے تہواروں پر بھرپور سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں