سلانوالی :پر چینی انجینئرنگ کالونی کے اطراف میں سرچ آپریشن
گھر گھر تلاشی مرد و خواتین کے شناختی کارڈ چیک ،دکانوں کی تلاشی لی گئی
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے قصبہ شاہین آباد کے مقام پر چینی انجینئرنگ کالونی کے اطراف میں پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن قرب و جوار کے رہائشی علاقہ گلی محلوں میں گھر گھر تلاشی مرد و خواتین کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اور دکانوں کی بھی جامعہ تلاشی لی گئی بتایا گیا ہے کہ قصبہ شاہین آباد کے مقام پر پہاڑوں کے دامن میں کبھی چائنیز کمپنی نے ایک بہت بڑا سٹون کرشنگ پلانٹ لگایا ہوا تھا جہاں چائنیز انجینئرز کے لیے رہائشی کالونی بنائی گئی تھی مذکورہ مقام پر بنایا گیا سٹون کرشنگ پلانٹ کافی عرصہ سے بند پڑا ہے لیکن ابھی بھی چینی انجینئرز اپنی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر ہیں جنہیں فول پروف سکیورٹی دینے کے لیے پولیس و دیگر ادارے ہر وقت ہائی الرٹ رہتے ہیں ۔