خشک سردی سے بچنے کیلئے شہری احتیاط کریں ،ڈاکٹر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موجودہ خشک سردی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی مختلف بیماریوں کا موجب بن رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس خشک سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاط لازم ہے۔۔۔
کیونکہ احتیاط ڈاکٹر کے پاس جانے سے لوگوں کو روکتا ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں احتیاط نام کی کوئی چیز نہیں جس کی وجہ سے بچے بوڑھے اور جوان بھی خشک سردی کی لپیٹ میں آکر بیمار ہو رہے ہیں ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں لوگوں کی اکثریت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ احتیاط کا نہ کرنا ہے بڑے بھی کہتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے تھوڑا سا احتیاط ہمیں مختلف بیماریوں سے بچا سکتا ہے