تلخ کلامی پرمخالف کو بیٹھک میں لے جا کر تشدد،ویڈیو بنالی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مین بازار جھاوریاں میں سابقہ تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے بلال وغیرہ دس افراد نے ایک دوکان میں داخل ہو کر مخالف صائم کو زدوکوب کرتے ہوئے۔۔۔
اپنی بیٹھک میں لے گئے جہاں ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی نیم برہنہ ویڈیو بنائی ، اس دوران معززین علاقہ بھی پہنچ گئے جن کی منت سماجت پر صائم کی جان بخشی ہوئی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے سات نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔