ضلع میانوالی کا قدیم قصبہ سلطان خیل میں پانی کی قلت
داؤدخیل(نما ئندہ دنیا )سلطان خیل ضلع میانوالی کا ایک قدیم قصبہ ہے اور سلطان خیل کے ساتھ ہی مکڑوال جو کوئلے کی کانوں کا مرکز اور اس کے پہاڑ دیگر معدنیات سے مالا مال ہیں۔
بدقسمتی سے سلطان خیل کی مقامی آبادی اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں اور طویل خشک سالی کے باعث پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہی ہے , مقامی سیاسی و سماجی شخصیات سابق ناظم امیر عبداللہ خان،محمد شفیع قریشی کے مطابق قصبے کی سب سے پہلی واٹر سپلائی اسکیم جوکہ 1980ء کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی آج بھی ایک بڑی آبادی کی واحد سہارا بنی ہوئی ہے اگرچہ بعد ازاں آبادی میں اضافے کے پیش نظر تین مزید واٹر سپلائی اسکیمیں تعمیر کی گئیں تاہم فنڈز کی عدم دستیابی اور متعلقہ اداروں کی روایتی غفلت کے باعث یہ اسکیمیں اکثر غیر فعال رہتی ہیں ۔