ویلڈ کرتے ہوئے کیری ڈبے میں آگ ،پوری گاڑی لپیٹ میں آ گئی
پھلروان (نمائندہ دنیا)پھلروان بھیرہ روڈ پر ایک کیری ڈبہ میں اچانک آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک چنگاری نے آگ پکڑ لی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے گئی۔
فائر بریگیڈ کی عدم موجودگی کے باعث آگ پر مقامی افراد نے پانی اور مٹی سے قابو پانے کی کوشش کی۔تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔