وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ہارون الرشید تبسم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف وارڈن شہری دفاع پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے شہری دفاع کے گروپ سی کے تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی قربانی سے ہم آہنگ ہے ۔
وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ پاکستان کا استحکام باتوں سے نہیں عمل سے ہی ممکن ہے ۔ مہر محمد یوسف،مہر محمد یونس،مرزا محمد انور اور ملک اسد عباس نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت گروپ سی کو مستحکم بنا رہے ہیں۔ علاقہ میں شہری دفاع کا شعور اجاگر کیا جا رہا ہے ۔