تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کئے بغیر سرگودھا کی ترقی ممکن نہیں ،خواجہ محمد نعیم

تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کئے بغیر  سرگودھا کی ترقی ممکن نہیں ،خواجہ محمد نعیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن شہریان کے نائب صدر خواجہ محمد نعیم نے کہا ہے کہ۔۔۔

تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کئے بغیر سرگودھا کی ترقی ممکن نہیں ہے کیونکہ سرگودھا کے اصل مالک یہاں کے شہری ہیں جو کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اس لیے انجمن شہریان تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر سرگودھا کی ترقی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ان خیالات کا اظہار انجمن شہریان سرگودھا کے نائب صدر خواجہ محمد نعیم نے مختلف شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا بنیادی طور پر ایک ماڈل شہر ہے مگر ناقص حکمت عملی کی وجہ سے یہ شہر مسائل کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں