انور علی چیمہ کے بعد ترقیاتی کام کروانے والا کوئی سیاستدان نہیں ، عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپو رٹر)سابق رکن قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لیے چیمہ خاندان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ۔۔۔
چوہدری انور علی چیمہ کے بعد کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے سرگودھا کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے حلقہ میں کسی گاؤں کا دورہ کر لیں وہاں پر آپ کو تمام بنیادی سہولتیں نظر آئیں گی جو سہولتیں شہر کی ماڈرن کالونیوں میں بھی موجود نہیں ہیں۔