ہندواں سے کیلا جاگیر تک سڑک کی تعمیر 40سال سے زیر التوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع ہندواں سے کیلا جاگیر کو ملانے والی سڑک کی تعمیر 40سال سے التواء کا شکار ہے جبکہ درجنوں دیہات کی عوام کو اس حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ساہی وال میں واقع دو قدیمی دیہات ہندواں اور کیلا جاگیر کو آپس مں ملانے والی یہ سڑک حالیہ چار دہائیوں کے دوران ایک مرتبہ بھی تعمیر نہیں ہوسکی ، جس کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ سڑک نہ صرف دونوں دیہات کو آپس میں ملاتی بلکہ بلکہ دیگر علاقوں تک رسائی کیلئے بھی یہ واحد ذریعہ ہے ،اس حوالہ سے اعلی انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کو لوگ متعدد مرتبہ مطالبات پیش کر چکے ہیں مگر افسوس ان مطالبات کو مسلسل نظر اندا ز کیا جا رہا ہے ،ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں ووٹ کے حصول کیلئے وعدے کرتی رہی ہیں، مگر اقتدار میں آنے کے بعد اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔