یونیورسٹی آف سرگودھا میں کراٹے بیلٹ پروموشن کی تقریب

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کراٹے بیلٹ پروموشن کی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں کراٹے بیلٹ پروموشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شازیہ ناصر مہمانِ خصوصی تھے ،

 تقریب میں اکیڈمی کوچ محمد نعیم خان اور اسسٹنٹ کوچ افشاں نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔مہمانِ خصوصی نے بچوں کی جانب سے پیش کی گئی کراٹے مہارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کوچ محمد نعیم خان اور اسسٹنٹ کوچ افشاں کی محنت اور کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں بچوں نے مختلف کراٹے مظاہرے پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں