نجی سکول میں آرٹس اینڈ سائنس ایکسپو کا انعقاد

نجی سکول میں آرٹس اینڈ  سائنس ایکسپو کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نجی سکول میں آرٹس اینڈ سائنس (تعلیمی و تحقیقی) ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کی تخلیقی، سائنسی اور تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

ایکسپو میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل، سی ای او ایجوکیشن کلثوم منشاء ، پروفیسر حامد یونس خان، رضوان خضر ، طاہر نذیر ، محمد عثمان خضر ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ سمیت تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ایکسپو میں بچوں اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طلبہ نے آرٹس اور سائنس سے متعلق مختلف تعلیمی و تحقیقی منصوبوں پر مبنی اسٹالز قائم کر رکھے تھے ، جنہیں شرکاء نے خصوصی دلچسپی سے دیکھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں