سلانوالی کے نواح میں زرعی ڈیرہ سے موٹر سائیکل چوری
سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی کے نواحی علاقے میں چوری کی ایک واردات کے دوران نامعلوم چور زرعی ڈیرہ سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔
محمد عدیل کا زرعی رقبہ چک نمبر 139 جنوبی میں واقع ہے ۔ گزشتہ روز وہ اپنے کھیتوں کو پانی لگانے کے لیے ڈیرہ پر گیا اور اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر دی۔پانی لگا کر واپس آیا تو موٹر سائیکل موقع سے غائب تھی۔تھانہ سلانوالی نے مقدمہ درج کر لیاہے ۔