تین پتنگ فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج
بھلوال (نمائندہ دنیا) تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین پتنگ فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس کے دوران گرفتار ملزمان سے 575 پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔