محفوظ پنجاب پروگرام، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

 محفوظ پنجاب پروگرام، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

محفوظ پنجاب پروگرام، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالانہیلمٹ، لائسنس اور کم عمری ڈرائیونگ پر زیرو ٹالرنس، فوگ میں احتیاطی ہدایات

میانوالی (نامہ نگار) محفوظ پنجاب راستے آسان پروگرام کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیے جا رہے ہیں۔ڈی ٹی او میانوالی طیب علی شاہ نے بتایا کہ بغیر لائسنس، کم عمری ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جا رہی۔ فوگ کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب اور فوگ لائٹس کے استعمال پر بھی زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں