میانوالی:ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ

میانوالی:ستھرا پنجاب پروگرام کے  تحت شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم جسرا نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے پی اے ایف روڈ، غوث اعظم روڈ اور تلہ گنگ روڈ پر کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں اور محلوں سے صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں