شاہ پور :شٹر قومی پرچم کے ڈیزائن کے مطابق پینٹ کرنیکا حکم
شاہ پور :شٹر قومی پرچم کے ڈیزائن کے مطابق پینٹ کرنیکا حکمتمام تاجروں کو اسی ڈیزائن کے تحت اپنی دکانیں پینٹ کرانی ہوں گی:عابد ممتاز
شاہ پور صدر (نامہ نگار )حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بازاروں کی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت تمام دکانداروں کو اپنے شٹر ایک ہی قومی پرچم کے ڈیزائن کے مطابق پینٹ کرنا ہوگا۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور عابد ممتاز خان نے جنرل بس سٹینڈ کے سامنے راجہ مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، جس کی تمام دکانوں کو حکومت کے جاری کردہ ڈیزائن کے مطابق پینٹ کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شاہ پور اور گردونواح کے تمام تاجروں کو اسی ڈیزائن کے تحت اپنی دکانیں پینٹ کرانی ہوں گی۔ اس سلسلے میں صدر انجمن تاجران عباس نیئر اور جنرل سیکرٹری عاطف عمران نے یقین دلایا کہ جلد ہی شاہ پور صدر کی تمام دکانیں حکومت کے جاری کردہ ڈیزائن کے مطابق پینٹ کر دی جائیں گی۔