انتظامیہ کی عدم توجہی، کروڑوں کے جاگنگ ٹریک کی افادیت کم

 انتظامیہ کی عدم توجہی، کروڑوں کے جاگنگ ٹریک کی افادیت کم

انتظامیہ کی عدم توجہی، کروڑوں کے جاگنگ ٹریک کی افادیت کمکمیشن مافیا نے مال کمانے کے بعد اس منصوبے کو نظر انداز کر دیا، متعدد لائٹس خراب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مین واٹر سپلائی کے مقام پر بننے والا جاگنگ ٹریک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اپنی افادیت کھونے لگا ہے ۔ تقریباً دو سال قبل سابق کمشنر نے حساس مقام پر جاگنگ ٹریک، سٹریٹ لائٹس اور تالابوں کے اطراف جالیاں نصب کروائیں، تاہم مبینہ طور پر کمیشن مافیا نے مال کمانے کے بعد اس منصوبے کو نظر انداز کر دیا۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ بعد ہی متعدد لائٹس خراب ہو گئیں جبکہ استعمال شدہ میٹریل کی غیر معیاری ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ بااثر مافیا کی وجہ سے اس منصوبے کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس کے نتیجے میں شہری اس سہولت سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں