ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب کا سیوریج ڈسپوزل پوائنٹس کیلئے مختص مقامات کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہرآباد میں اعوان ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور قاضی کالونی میں سیوریج ڈسپوزل پوائنس کیلئے مختص مقامات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم لالی سمیت دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سیوریج سائٹس کا تفصیلی معانہ کیا ب ڈویلپمنٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم لالی نے انہیں جوہرآباد شہر کے 5مختلف مقامات پر ڈسپوزل پوائنٹس تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پرڈپٹی کمشنر خوشاب نے پراجیکٹ کو بروقت اور کوالٹی کنٹرول کے معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔