خوشاب پو لیس کا سرچ آ پریشن‘مشکوک افراد کی بائیو میٹرک

خوشاب پو لیس کا سرچ آ پریشن‘مشکوک افراد کی بائیو میٹرک

خوشاب پو لیس کا سرچ آ پریشن‘مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ممکنہ تخریبی کارروائی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر :ڈاکٹر عمارہ

خوشاب (نمائندہ دُنیا )موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام پولیس سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں تمام تھانوں کی پولیس فورس نے شرکت کی۔اس دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کر کے آنے جانیوالے افراد کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی بھی جا مہ تلاشی لی جبکہ موٹر سائیکلوں کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ تخریبی کارروائی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں، جبکہ شدت پسند عناصر کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن انتہائی ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں