میانوالی:جماعت اسلامی کا عوامی ریفرنڈم چوتھے روز بھی جاری
میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کا عوامی ریفرنڈم چوتھے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ ضلع بھر میں کارکنان نے کیمپ لگائے اور بازاروں، مارکیٹس اور گھروں میں جا کر عوامی رائے حاصل کی۔ریفرنڈم 15جنوری 2026ء سے شروع ہوا اور 18جنوری کو چوتھے روز مکمل ہوا۔
اس میں بیلٹ پیپرز پر دئیے گئے سوالات کے جواب ہاں یا نہیں میں دینا تھے ، اور حصہ لینے والوں کو مکمل آزادی دی گئی۔ عوامی ریفرنڈم کے پہلے دن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کچھ کیمپ ہٹائے گئے ، تاہم جماعت کی قیادت نے متبادل طریقے اختیار کر کے عمل جاری رکھا۔عوامی ردعمل بھرپور رہا اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔ میانوالی شہر میں متعدد چھوٹے کیمپ لگائے گئے جبکہ مرکزی کیمپ ضلعی مرکز جماعت اسلامی میں مستقل رہا۔ نتائج کا اعلان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خود کریں گے اور 19 جنوری کو بیلٹ بکس کھول کر بیلٹ پیپرز مرکزی ریفرنڈم کمیشن کو ارسال کیے جائیں گے ۔