قبرستان کے رقبہ پر قبضہ،بااثر افراد نے تدفین مشکل بنادی
قبرستان کے رقبہ پر قبضہ،بااثر افراد نے تدفین مشکل بنادی پختہ تعمیرات کر لیں،احتجاج کرنے پر اہل علاقہ سے بدتمیزی اور جھگڑے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بااثر افراد نے قبرستان کے رقبہ پر قبضہ کر کے مردوں کی تدفین مشکل بنادی، چک 41شمالی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مقامی قبرستان میں علاقہ کے بااثر فراد نے قبرستان کے رقبہ پر قبضہ کرکے پختہ تعمیر کر لی ہے لوگوں کے احتجاج پر بااثر افراد بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا کرتے ہیں مکینوں نے انتظامیہ سے قبرستان کا رقبہ واگزار کرانے کی اپیل کی ہے ۔