اوباشو ں نے نہم کلاس کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اوباشو ں نے نہم کلاس کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا محمد اذان کو دانش وغیرہ دھوکے سے ساتھ لے گئے ،ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوباشو ں نے نہم کلاس کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور نازیبا ویڈیو کے ذریعے اسے بلیک میل کرنے لگے ، بتایا جاتا ہے کہ موضع ٹھٹھی ولانہ میں محمد اذان جو کہ نہم کلاس کا طالب علم ہے کو دانش وغیرہ تین افراد دھوکہ سے اپنے ہمراہ ایک خالی حویلی میں لے گئے جہاں ملزمان نے اسے بد فعلی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی نازیبا ویڈیو بنا تے رہے اور بعدازاں دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دیں گے اطلاع ملنے پر پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔