کمشنر نے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کی ابتدائی منظوری دیدی

کمشنر نے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کی ابتدائی منظوری دیدی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر سرگودھا نے بلدیاتی اداروں کے نئے نظام کے تحت نئی حد بندیوں کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے ڈویژن کے متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہے مسودہ کے مطابق میانوالی میں تحصیل کونسلیں3جبکہ میونسپل کمیٹی سات ہونگی۔

 سرگودھا ضلع میں تحصیل کونسلیں 7، دو ٹاؤن کارپوریشن اور چودہ میونسپل کمیٹیز بنانے کی تجویز تھی جو اب کم کی جارہی ہے بنائی جانے والی میونسپل کمیٹیز بھابڑا چک46اڈا شاہپور سٹی اور پھلروانکو نہ بنانے کی تجویز ہے جبکہ خوشاب اور بھکر میں بلدیاتی اداروں میں کوئی ردو بدل نہیں کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں